مونٹیری (جنگ نیوز)ڈبلیو ٹی اے 500 ٹینس ٹورنامنٹ میں روس کی دوسری سیڈ الیکاتینا الیگزینڈرووا نے دفاعی چیمپئن لنڈا نوسکووا کو تین سیٹ کے مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ جمہوریہ چیک کی میری بزکووا نے برازیلی حریف بیٹریس حداد مائیا جبکہ امریکا کی الیزا پارکس نے حیران کن طور پر ٹاپ سیڈ ایما نیوارو کو شکست دی ۔ روس کی ڈیایا شنائیڈر نے بیلجئم سے تعلق رکھنے والی ایلیری مرٹنیز کو سخت مقابلے میں ہرادیا۔