• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درہ آدم خیل، شیراکی روڈ کھنڈرات میں تبدیل، عوام کومشکلات

پشاور (جنگ نیوز) شیراکی کا مرکزی روڈ عرصہ دراز سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سڑک کی خستہ حالی نے نہ صرف مقامی لوگوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ ٹرانسپورٹرز کے لئے بھی یہ راستہمشکل صورتحال پیدا کر رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ برسوں سے اس اہم روڈ کی حالت خراب ہے مگر تاحال کسی بھی ذمہ دار ادارے یا عوامی نمائندے نے سنجیدگی کے ساتھ اس کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔اہل علاقہ کے مطابق یہ روڈ درہ آدم خیل اور قریبی علاقوں کے درمیان آمدورفت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس پر روزانہ درجنوں بڑی گاڑیاں، مسافر کوچز، لوڈنگ ٹرک چلتی ہیں۔ تاہم، روڈ کی خراب صورتحال کی وجہ سے یہ سفر عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں رہا۔ جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑے ہیں اور بارش کے بعد یہ سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بار بار گاڑیاں خراب ہو جاتی ہیں اور مرمت پر بھاری اخراجات اٹھانا پڑتے ہیں۔سب سے زیادہ متاثر وہ مریض ہیں جو علاج معالجے کے لئے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔
پشاور سے مزید