• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سیاحت کی کیلاش ویلز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا نے کیلاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو کیلاشی عوام کی محرومیوں اور شکایات کے ازالہ کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ کیلاشی عوام کا درینہ مطالبہ ہے کہ ان پر حال ہی میں لوگو کیے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کی جائے۔محکمہ سیاحت نے وضاحت کی ہے کہ کیلاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رولز2020 باقاعدہ طور پر لاء ڈیپارٹمنٹ سے منظور کیے گئے ہیں ۔ کیلاش کمیونٹی کے عمائدین نے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ ان کے کاروبار وغیرہ پر ٹیکسز اور لیوی ڈیوٹیاں عائد کیے گئے ہیں جس کیلئے علاقے کی عوام کیساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
پشاور سے مزید