پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پشاور نے قتل کے مقدمے میں نامزد دو ملزموں کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے بری کرنے کاحکم دیدیا ۔ ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی عمادالدین چمکنی اور آصف صابر ایڈوکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ناصر زمان پر الزام تھا کہ اس نے صدیق اللہ کو پستول دی اور اسے عبدالخالق کو گولی مارنے کیلئے کہا جس سے عبدالخالق جاں بحق ہوگیا تھا ،عدالت کو بتایاگیا کہ مقتول کو شناختی کارڈ بنانے کے تنازعہ پر قتل کیا گیا تھاجس پر دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔دوسری جانب ملزموں کے وکلاءنے عدالت کو بتایاکہ گواہان کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ استغاثہ ان کے موکلوں کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ ٹرائل کورٹ نے سماعت مکمل ہونے پر دونوں ملزموں کو مقدمے سے بری کرنے کاحکم دیدیا ہے ۔