• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کا منصوبے ناقابل قبول قرار

پشاور (نیوز ڈیسک) برطانیہ اور فرانس سمیت 21 ممالک نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے بڑے منصوبے کی منظوری پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور فرانس سمیت 21 ممالک نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے جس میں اسرائیل کی مغربی کنارے میں ایک بڑے آبادکاری منصوبے کی منظوری کو ’ ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی’ قرار دیا گیا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور پرزور الفاظ میں اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ بیان مقبوضہ بیت المقدس کے قریب نام نہاد ای ون (E1) علاقے کے منصوبے سے متعلق تھا۔ مذمتی بیان پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک میں آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی بھی شامل ہیں۔
پشاور سے مزید