• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف سماجی شخصیت سید زاہد حسین کی تمغہ امتیار کیلئے نامزدگی

پشاور (جنگ نیوز ) پشاور کے مشہور گھرانے کے چشم و چراغ ʼ معروف سماجی وکاروباری شخصیت سید زاہد حسین شاہ کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے ۔ سید زاہد حسین شاہ کی نامزدگی ان بیش بہا سماجی و فلاحی خدمات کے اعتراف کے طور پر کی گئی ہے جو انھوں نے بصارت سے محرومی کے باوجود سید زادہ فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے متحر ک و فعال انداز میں پیش کیں۔ سید زاہد حسین شاہ بینائی سے محرومی کے باوجود ایک طویل عرصے سے مختلف شعبوں میں فلاحی ʼ سماجی اور مذہبی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس دوران سید زاہد حسین شاہ نہ صرف مفلس و نادار بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں پیش پیش رہے بلکہ ضرورت مند شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی بھی ان کی ترجیحات کا حصہ رہیʼ ساتھ ہی ساتھ مختلف اوقات میں رونما ہونے والی قدرتی آفات اور وبائی امراض کے دوران متاثرین کی دیکھ بھال اور بحالی کے حوالے سے بھی انھوں نے متاثر کن کردار اد کیا ۔علاوہ ازیں بچوں اور نوجوانوں میں دینی علوم کے فروغ اور انھیں ہنر مند بنانے کے سلسلے میں بھی سید زاہد حسین کی کاوشیںنمایاں مقام کی حامل رہیں ۔ انھیں تمغہ امتیاز 23مارچ 2026کودیا جائے گا۔
پشاور سے مزید