• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولت بحال کی جائے، خالد وقاص

پشاور(لیڈی رپورٹر)الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع صوابی کے علاقہ دالوڑی بالا میں فوری طور پر بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولت بحال کی جائے تاکہ کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلاب سے تباہ ہونے والے مکانات ،سڑکوں و گلیوں اور علاقے کے انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت متاثرین کے لئے جاری ریلیف سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جاری رکھاجا سکیں بے گھر ہونے والے متاثرین اپنے گھروں کی ازسرنو تعمیر کا آغاز کرسکیں متاثرہ علاقے کے دورہ کے موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدت خالدوقاص نے کہا کہ دالوڑی بالا میں کلاوڈ برسٹ کے بعد الخدمت فاونڈیشن کے رضاکارپہلےدن سے ریسکیو سرگرمیوں میں فرنٹ لائن پر رہے ہیں اور اب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نوکے عمل میں بھی الخدمت فاونڈیشن بھرپور تعاون کریں گی۔
پشاور سے مزید