• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرفاروق جان نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ضم شدہ قبائیلی ضلع کرم چمکنی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر آف اناٹومی ڈاکٹر فاروق خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز پشاور سے اناٹومی کے مضمون میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ڈاکٹر فاروق خان نے اپنی تحقیق کے ایم یو آئی بی ایم ایس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نجمہ بصیر کی نگرانی میں مکمل کی۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان "اسپائنل کارڈ کمپریشن انجری ماڈل میں نیورولوجیکل ریکوری کے فروغ میں RKI-1447 کا کردار" تھا۔ پی ایچ ڈی ڈیفنس میں انہوں نے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا جس پر انہیں بیرونی اور اندرونی ممتحین کی جانب سے پی ایچ ڈی ڈگری کا حقدار قراردیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق خان اس وقت نجی میڈیکل کالج پشاور میں پروفیسر آف اناٹومی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پشاور سے مزید