• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اقلیتی ارکان اسمبلی نے بزرگوں کے پاؤں دھونے کی رسم ادا کی

پشاور(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے اقلیتی رکن جیمس اقبال اور خیبرپختونخوا کے اقلیتی رکن عسکر پرویز نے پشاور میں اپنے عقیدے کے مطابق بزرگوں اور نادار افراد کے پاؤں دھونے کی مسیحی مذہبی رسم ادا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ رسم عاجزی، محبت اور خدمتِ خلق کی علامت ہے،انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب خدمتِ انسانیت اور احترامِ انسانیت کا درس دیتے ہیں،عسکر پرویز نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی اور مساوی حقوق حاصل ہیں اور ایسی روایات صوبے میں بھائی چارے، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔
پشاور سے مزید