• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی لیکروس ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلزکا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ایشین لیکروس چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے خیبر پختونخوا میں مرد و خواتین کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے گئے ،اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان مہمان خصوصی تھے، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس یوسف آفریدی ، پاکستان لیکروس فیڈریشن کے سیکرٹری طیفور زین بھی موجود تھے۔ پاکستان لیکروس فیڈریشن کی نگرانی میں صوبائی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹرائلز پشاور سمیت مختلف شہروں میں منعقد کئے گئے۔طیفور زرین کے مطابق ٹرائلز کے پہلے مرحلے کے بعد قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ چند دنوں میں شروع کیا جائے گا ، قومی ٹیم کا حتمی انتخاب 25اگست کو ٹرائلز کے دوران کیا جائے گاجس میں ملک بھر سے منتخب کھلاڑی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونے والی ایشین لیکروس چیمپئن شپ میں پاکستان کی مرد و خواتین ٹیمیں پہلی بار شرکت کریں گی۔
پشاور سے مزید