• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میڈیکل کالج میں یومِ آزادی کی تقریبات کا اختتام

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور میڈیکل کالج کی سوسائٹی برائے ادب و فنون کے زیرِاہتمام یومِ آزادی کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔’’اسلام تیرا دیس ہے، تو مصطفوی ہے ‘‘کے عنوان سے ہفتہ آزادی تقریبات کے دوران ملی ترانوں، تقریری، مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلوں کے علاوہ ایک پینل ڈسکشن اورثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ وائس ڈین اور سوسائٹی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عبداللہ نے اپنے کلیدی خطاب میں طلبہ کو کھلے ذہن سے سوچنے، علم میں اضافہ کرنے اور حقیقی اقدار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اختتامی تقریب میں پرنسپل پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، پروفیسر ڈاکٹر محسنہ حق اور ڈاکٹر فرحت ملک نے مقابلوں کے فاتح طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔
پشاور سے مزید