• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک، 212 ارب روپے کے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ پروجیکٹ کی منظوری

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کے اجلاس میں 212 ارب روپے کی لاگت کے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی، اسحق ڈار نےہدایت دی کہ منصوبے پر عملدرآمد اور بروقت تکمیل کیلئے فنانسنگ کو بروقت یقینی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے ۔جمعہ کواسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں 212 ارب روپے کی لاگت سے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ پراجیکٹ پر غور کیا اور اس کی منظوری دے دی گئی۔ اس پراجیکٹ کے تحت جدید ترین ترین سہولیات سے آراستہ ایک تربیتی کیئر ہسپتال قائم کیا جائے گا، پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے ایکنک نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد اور بروقت تکمیل کے لئے فنانسنگ کو بروقت یقینی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے۔ادھرنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے توانائی کے شعبے پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور ہدایت کی کہ عوام کو توانائی کی قابل استطاعت قیمت پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید