• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلحہ محمود کی رہائش گاہ پر اجلاس؛ صوبہ ہزارہ تحریک کو آگے بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)صوبہ ہزارہ کے قیام کے حوالے سے سینیٹر محمد طلحہ محمود کی رہائش گاہ پر ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔جلد اسلام آباد میں بڑی کانفرنس منعقد ہو گی ، تمام سیاسی جماعتوں، علما، زعماء اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت ۔اجلاس کے دوران شرکاء نے صوبہ ہزارہ کی تحریک کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی صوبہ ہزارہ کانفرنس کے جملہ امور پر بھی غور کیا گیا اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں،فیصلہ کیا گیا کہ تحریک کو مزید منظم اور فعال کیا جائے گا، اور جلد اسلام آباد میں ایک بڑی کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔
اہم خبریں سے مزید