• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ حج اسکیم؛ درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )گورنمنٹحج سکیم کے تحت حج در خواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کر لیاگیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ نامزد بنکوں میں سر کاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی ایک لاکھ 18ہزار 696در خواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ سر کاری سکیم کو کوٹہ 118060ہے لھٰذا درخواستوں کی وصولی بند کردی گئی ہے۔عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 61ارب44کروڑ86لا کھ50ہزار روپے جمع کرائے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید