• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر میں تباہ کن سیلاب نے شادی کی خوشیاں 24 جنازوں میں بدل دیں

بونیر(جنگ نیوز)پاکستان کے ضلع بونیر کے گاؤں قادِر نگر میں تباہ کن سیلاب نے شادی کی خوشیاں24 جنازوں میں بدل دیں۔ دولہا نور محمد جو شادی کے لیے ملائیشیا سے وطن واپس آیا تھا اپنی والدہ، بہن، بھائی سمیت دو درجن رشتہ داروں کو کھو بیٹھا۔صرف چار افراد زندہ بچ سکے، جن میں دولہا کے والد اور ایک بھائی شامل ہیں جو اُس وقت ایئرپورٹ پر نور محمد کو لینے گئے تھے۔ تمام افراد اُس وقت جاں بحق ہوئے جب شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے ان کے 36 کمروں پر مشتمل آبائی گھر کو تباہ کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید