• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا 5 کروڑ 50 لاکھ ویزہ ہولڈرز کا ریکارڈ جانچنے کا اعلان

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکاکا 5 کروڑ 50 لاکھ ویزہ ہولڈرز کا ریکارڈ جانچنے کا اعلان،جانچ پرکھ مدت قیام، جرائم، عوامی سلامتی کے خطرات اور دہشت گردی جیسے عوامل پر مرکوز ، ابتدائی کارروائی خطرناک مجرموں تک محدودتھی ، اب روزانہ ہزاروں افراد گرفتار ہو رہے ہیں۔ رواں برس چار لاکھ افراد کی ملک بدری متوقع ، ریسٹورنٹس، تعمیرات، کھیتوں ، عدالتوں میں بھی چھاپےمارے جارہے ہیں۔طالب علم بھی کریک ڈاؤن سے محفوظ نہیں رہے، 6ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جا چکے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوری 2025 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد شروع کیے گئے امیگریشن کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس میں نہ صرف غیر قانونی بلکہ قانونی ویزہ ہولڈرز بھی نشانہ بن رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید