• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر روڈ حالیہ بارش کے بعد حددرجہ خستہ حالی سے دوچار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں نئی سڑکوں کی تعمیر کا یہ حال ہے کہ وہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے، جہانگیر روڈ جو کئی سال تک زبوں حالی کا شکار رہنے کے بعد پچھلے سال بنائی گئی تھی حالیہ بارش کے بعد حددرجہ خستہ حالی سے دوچار ہوگئی ہے ، جگہ جگہ سے سڑکیں ٹوٹ گئیں ہیں ، گڑھے پڑ جانے کی وجہ سےٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کلاؤڈ برسٹ کی جگہ روڈ برسٹ کے مناظر پیش کررہا ہے، جہانگیر روڈ پر بارش کا پانی بھی ابھی تک جمع ہے، دونوں جانب کے ٹریک بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں جس سے سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا موٹر سائیکل سوراوں کو ہورہا ہے،رات کو اس روڈ پر اسٹریٹ لائٹ بھی بند ہونے کی وجہ سے بڑے حادثات کا خطرہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید