کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ خطے کے ممالک کے درمیان خاص کر پاک بھارت اختلافات دور کرانے میں چین کا کردار کتنا موثر ہوسکتا ہے؟ جواب میں تجزیہ کار بینظیر شاہ، اعزاز سید، مظہر عباس اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان، بھارت، افغانستان اور چین کا ایک فطری اتحاد ممکن ہے جو آج نہیں تو دس یا پندرہ سال بعد ضرور وجود میں آسکتا ہے جس کی مثال یورپ سے دی جاسکتی ہے۔