اسلام آباد(آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کو موجودہ تقاضوں کے مطابق 3،3 نئے صوبوں میں تقسیم کیا جائے۔صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام کی سفارشات پیش کی گئیں، آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے بعد نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، پنجاب سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔پارٹی اجلاس میں گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر صوبے میں اسی نام کے ساتھ نارتھ، ساؤتھ اور سینٹرل نئے صوبے بنانے ہونگے، استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل کمیٹی پہلے ہی نئے صوبوں کے قیام کی قرارداد پیش کر چکی ہے۔