• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا موازنہ ”لاہور“ سے نہیں کیا جاسکتا، مرتضیٰ وہاب کا ’ہنسنا منع ہے‘ میں دوٹوک جواب

کراچی (جنگ نیوز) ”جیونیوز“کے مقبول شو ”ہنسنا منع ہے“ میں ہفتے کو ناظم کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی اور اپنے منفرد اندازِ گفتگو سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ گفتگو کے دوران اُنہوں نے کہا کہ کراچی کا موازنہ لاہور سے نہیں کیا جاسکتا۔ پروگرام میں دلچسپ سوال و جواب کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ کم نمبروں کے باوجود آپ میئر کراچی کیسے بن گئے؟ اس پر ناظرین قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔ ہنسی مذاق اور برجستہ جملوں سے بھرپور شو کا ”پہلا حصہ“ناظرین ہفتے کی رات 11 بجکر 5 منٹ ”جیونیوز“ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید