• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار یہودی خاتون پولیس کمشنر کی مسلمان پولیس آفیسرز کے ڈنر میں شرکت

نیویارک (عظیم ایم میاں)نیویارک میں پہلی بار یہودی خاتون پولیس کمشنر کی مسلمان پولیس آفیسرز کے ڈنر میں شرکت، نیویارک سٹی کے موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے اپنے مسلمان ووٹرز اور نیویارک سٹی پولیس کے مسلمان افسران کو سانحہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر 2001ء کے بعد امریکا میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات ، پریشانیوں، پولیس نگرانی اور امتیازی سلوک کی صورتحال کے تناظر میں اپنے میئر منتخب ہونے کے بعد کی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے میئر بننے کے بعد نہ صرف مسلمانوں کی اکثریتی آبادی کے علاقے میں مساجد کو لاؤڈاسپیکر پر آذان دینے کی اجازت اور تحفظ کے اقدامات کئے گئے بلکہ ماضی میں نیویارک پولیس کے جس شعبہ انٹیلی جنس نے مسلمانوں کی نگرانی کیلئے جو مراکز قائم کئے تھے آج اسی انٹیلی جنس شعبہ کا سربراہ ایک پاکستانی نژاد مسلمان پولیس افسر ہے۔
اہم خبریں سے مزید