اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی امیگریشن نے کرپشن کے مقدمے میں نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا آصف رضا نیب کرپشن ریفرنس میں مطلوب تھا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم کو متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے نیب حکام کے حوالے کر دیا۔