• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے، سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، پاک بھارت جنگ بندی پر عمل جاری ہے۔ وزیراعظم 30اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس یکم ستمبر کو جدہ میں ہوگاپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، پاک بھارت جنگ بندی پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی۔ جنگ بندی کے لیے مجھے امریکا سے فون آیا تھا۔ میں نے واضح کیا کہ پاکستان جنگ چاہتا ہی نہیں تھا۔ ہم نے کسی سے نہیں کہا تھا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ بٹھائیں۔ ہم سے کسی نیوٹرل مقام پر بٹھانے کی بات کی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید