• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس ایس امتحان، نتائج کا اعلان، صرف 2.77 فیصد امیدوار کامیاب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس مقابلے کے تحریری امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، صرف 2.77 فیصد امیدوارکامیاب، 12 ہزار 792 امیدوار  وں   میں   354  پاس ،کامیاب امیدوار وں کو آئندہ مراحل کیلئے جلد مطلع کیا جائیگا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ امتحان میں 18 ہزار 139 امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 12 ہزار 792 امیدوار شریک ہوئے، تاہم صرف 354 امیدوار کامیاب ہو سکے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب محض 2اعشاریہ 77 فیصد رہا ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق جن امیدواروں کے کیسز مسترد کیے گئے ہیں ان کے نتائج قواعد کے مطابق روک دیے گئے ہیں تاہم کامیاب امیدواروں کو آئندہ مراحل کے لیے جلد مطلع کیا جائے گا، جن میں میڈیکل ٹیسٹ، نفسیاتی جائزہ اور زبانی امتحان (وائیوا ووائس) شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید