• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کا قیام عوامی مفاد میں ہے تو غور ہونا چاہئے، وزیر مملکت

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’ نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی بخاری نے کہا کہ عمران خان کے بھانجوں کی گرفتاری کا تعلق عمران خان کی ضمانتوں سے ہے، پولیس کو دو سال بعد کیوں خیال آیا،وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی بات نئی نہیں ہے اگر اس طرح کے اقدامات سے عوام کے لئے بہتری ہوسکتی ہے تو یقیناً اس پر غور ہوناچاہئے،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ضمانت کے فیصلے کے چوبیس گھنٹے کے اندر علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری نے تحریک انصاف کے لیے نئی مشکلات کھڑی کر دی ہے اور آج ان کے دوسرے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی علی بخاری نے کہا کہ عمران خان کے بھانجوں کی گرفتاری کا تعلق عمران خان کی ضمانتوں سے ہے۔ عمران خان کے باقی مقدمات میں ضمانت لینا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ پولیس کو دو سال بعد کیوں خیال آیا۔ عمران خان کو نہ ہی فیملی سے ملنے دیا جارہا ہے نہ ہی ٹی وی اور اخبارات تک رسائی ہے۔ عمران خان نے بطور اپوزیشن لیڈرز اعظم سواتی اور محمود اچکزئی کے نام لئے مگر جب تک معاملہ عدالت میں ہے شبلی فراز اور عمر ایوب ہی ہمارے اپوزیشن لیڈرز ہیں اور ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی پر چھوڑ دیا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جو بات ہونی ہے اسی پارلیمنٹ میں ہونی ہے جس طرح چھبیسویں آئینی ترمیم ہوئی تھی۔ این ایف سی جس میں وفاقی وزیر خزانہ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کے علاوہ چاروں صوبوں سے ایک ایک ماہر کو بھی شامل گیا ہے چاروں صوبے اور وفاقی حکومت اپنی اپنی بات وہاں رکھیں گے ہم چاہیں گے کہ اتفاق رائے کے ساتھ حل نکالا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید