• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار‘ شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور (ایجنسیاں)لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اورعلیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 9مئی کے مقدمے میں8روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا جبکہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیرشاہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔علیمہ خان نے اپنے بیٹوں کی گرفتاری پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بانی کو ضمانت ملی اورمیرے بیٹے کو اٹھا لیا گیا، ہم ایسی چیزوں سے ڈرنے والے نہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیرشاہ کو گاڑی روک کر حراست میں لیا گیا‘ علیمہ خان کے ایک بیٹے شاہ ریز عظیم کو پولیس نے ایک روز قیل گرفتار کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید