• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے نجی شعبے کے مخبروں کی مدد لینے پر غور

اسلام آباد (مہتاب حیدر) متعدد سالوں کے وقفے کے بعد ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت دوبارہ شروع ہونے کے امکان کے ساتھ ایف بی آر ممکنہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے مقصد سے مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے نجی شعبے کے مخبروں کو اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ ایف بی آر نجی شعبے کی مخبر کمپنیوں کی مدد سے ٹیکس چوروں سے وصول کی گئی رقم کا ایک مخصوص فیصد ان کے ساتھ شیئر کرے گا، جو کہ ٹیکس چوری شدہ رقم کی مقدار کے لحاظ سے 5 سے 10 فیصد کے درمیان ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید