• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشی علاقوں میں قائم گیس سلنڈر دکانیں شہریوں کی جان و مال کیلئے سنگین خطرہ

کراچی (این این آئی) صدر سمیت شہر کے متعدد رہائشی علاقوں میں قائم سلنڈر دکانیں بڑا خطرہ بن گئیں،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی اور چشم پوشی کے باعث یہ کاروبار بلا خوف و خطر جاری ہے۔ سلنڈر دکانوں میں آگ اور دھماکوں کے متعدد واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر کے رہائشی علاقے میں پٹاخوں کے گودام کے بعد اب سلنڈر اور ایل پی جی کی دکانیں بھی شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہیں۔رہائشی عمارتوں کے نیچے گیس سلنڈر اور ایل پی جی کی دکانیں قائم ہیں، جبکہ کئی مقامات پر دکاندار سلنڈر سڑک پر رکھ کر کام کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی کے باعث یہ کاروبار بلا خوف و خطر جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید