• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش میں متاثر سے زیادہ متعصب ہوجاتے ہیں، پانی میں مشکلات ہوئیں، عوام سے معذرت خواہ ہوں، میئر

کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے تسلیم کیا کہ بارش کے پہلے دن شاہراہ فیصل بند ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوانرسری پہنچنے میں مجھے ڈھائی گھنٹے لگے، یہ سچ ہے کہ عوام کو تین چار گھنٹے تک پانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑامیں اس پر عوام سے معذرت خواہ ہوں،ہمیں انفرا اسٹرکچرکی بہتری اور نالوں کی صفائی کا مسلئہ نہیں سازشی عناصر کا بھی سامنا ہے حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی صورتحال پر منفی پروپیگنڈہ کیا گیاحقیقت یہ ہے کہ کے ایم سی کے ماتحت نالے صاف تھے جس کی وجہ سے تین روز کی مسلسل بارش کے باوجود بڑے علاقے کلیئر ہوئے جماعت اسلامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کو اب تک 27 ار ب49کروڑ 50لاکھ روپے دیے جا چکے ہیں لیکن کارکردگی کے بجائے صرف تنقید کی جاتی ہے حقیقت یہ ہے کہ وہ سڑکیں کلیئر ہونے پر پریس کانفرنس کرنے نکل آئے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اگر سنجیدہ ہیں تو وفاقی حکومت سے کراچی کو آفت زدہ قرار دلوائیں میں نے ریٹائر منٹ کا کہہ دیا تووہ برا مان گئے ان خیالات کا اظہار انہوں جمعے کے کے ایم سی ہیڈآفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین بھی موجود تھے میئر نے اعتراف کیا کہ پہلے دن ٹریفک جام سے مسائل پید ا ہوئےشاہراہ فیصل پرنرسری ،ٹیپو سلطان اور اسٹار گیٹ پر ٹریفک پھنس کر رہ گیاجس کی وجہ سے پورے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا انہوں نے کہا دینا کے بڑے شہروں میں بارش سے کئی روز تک لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں متاثر سے زیادہ متعصب ہو جاتے ہیں کے پی کے میں سیلاب آتا ہے مگر میڈیا وہاں کا موسم سہانا بتاتا ہے کراچی میں بارش ہوتی ہے تو اسپیشل ٹرانسمیشن شروع کر دی جاتی ہے ،میئر نے حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا گیا کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت ایک سو چھ بڑی سڑکیں ہیں، حالیہ بارش تین روز تک جاری رہی لیکن ان سڑکوں کو کلیئر رکھا گیا کے ایم سی کے نالوں کی گنجائش 40 ملی میٹر بارش کو برداشت کرنے کی ہے تاہم بارش کے پہلے روز ہی 12 گھنٹے میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ تین روز میں مجموعی طور پر300ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو توقع سے کہیں زیادہ تھی۔
اہم خبریں سے مزید