• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوتھل، مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم، 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

حب(رپورٹ: ابراہیم مشتاق)ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں اہورہ کے قریب مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں میں خوفناک تصادم 9 افراد جانبحق 2 زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اوتھل کوسٹ گارڈز کے قریب اہورہ پر ایک مسا فر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں میں خو فناک تصادم ہوا تصادم کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر جانبحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے حادثہ میں جانبحق ہونے والوں میں ایک شخص کوچ جبکہ آٹھ افراد پک اپ گاڑیوں میں سوار تھے،زخمیوں اور لاشوں اوتھل اور بیلہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا گیا ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جبکہ پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں ریسکیوزرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثہ میں زیادہ تر جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید