• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوٹھ عمر جروار: گورنمنٹ پرائمری اسکول کی چھت دھماکے سے گر گئی

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)حالیہ ہونے والی بارشوں کے باعث ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ عمر جروار میں گورنمنٹ پرائمري اسکول کی چھت دھماکے سے گر گئی چھت کے ملبے تلے اسکول فرنیچر اور اسکول ورک سامان دب گیا بچے معجزانہ طور پر بچ گے مذکورہ واقع تحصیل جھنڈو مری کے گوٹھ عمر جروار میں پیش آیا رابطہ کرنے پر ٹی او پرائمری جھنڈو میری سید آفتاب شاہ نے بتایا کہ اسکول کی بلڈنگ خستہ حال تھی شدید بارشوں کی وجہ سے چھت گری ہے ہم نے اساتذہ کو پہلے ہی ہدایت کی تھی کہ طالب علموں کو اسکول کی بلڈنگ سے باہر بٹھاکر عارضی تعلیم دیں جب کہ دوسری جانب اسکول کے طالب علموں نے بلڈنگ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسکول کی نئیں بلڈنگ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا مستقبل کے معماروں نے ہاتھوں میں کتابیں اٹھائے احتجاج کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جانی نقصان ہو سکتا تھا واضع رہے کہ خستہ حال اسکول کی بلڈنگ کی چھت دھماکے سے گر گئی معجزانہ طور پر کوئی بھی جانی نقصان نہ ہو سکا۔جبکہ دوسری جانب جنگ نے ڈپٹی کمشنر نورمصطفی لغاری سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ضلع کے تینون تعلقوں میں 200سو زائد سرکاری اسکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے اس حوالے سے اسکولوں کا سروے کراکر اس می مکمل تفصیل وزیر اعلی سندھ وزیر تعلیم سندھ ,چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری تعلیم کو ارسال کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید