• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، آپریشنل وجوہات، 12 پرواز منسوخ 41 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر مختلف ایئرپورٹس کی 12 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ 91 میں تاخیر ہوئی جبکہ ایک پرواز متبادل ایئرپورٹ پر اتاری گئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام اباد کی دو پروازیں پی اے 207، 208، لاہور اسکردو پی اے 480، 481 اسلام اباد اسکردو پی اے 251، 252 اسلام اباد شارجہ پی اے 212 سیالکوٹ دبئی پی ایف 782، 783 اسلام اباد سکھر پی کے 631، 632 منسوخ کی گئیں۔ جدہ سے لاہور پہنچی نجی ایئر کی پرواز 9P587 موسمی خرابی کی وجہ سے اسلام اباد ایئرپورٹ پر اتاری گئی بعد ازاں طیارہ مسافروں کو لے کر لاہور پہنچا۔ کراچی اسلام اباد کی 10 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر ہوئی اسلام اباد ایئرپورٹ کی 20 پروازوں میں 1 سے 12 گھنٹے، لاہور کی 18 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے، کراچی کی 26 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تک کی تاخیر رپورٹ ہوئی۔ ملتان ایئرپورٹ کی تین پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 6 گھنٹے پہنچ گیا فیصل اباد کی 14 سیالکوٹ کی ایک پرواز میں 11 گھنٹے تاخیر ہوئی پشاور کی 5 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ گلگت اسلام اباد کی 4 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
اہم خبریں سے مزید