• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی، سول ملٹری تعاون ناگزیر، پاک فوج بلوچستان میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے بھرپور ساتھ دیتی رہے گی، فیلڈ مارشل

راولپنڈی( نیوز رپورٹر) فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے سول ملٹری تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشنز، ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف عاصم منیرنے فوجیوں سے بات چیت میں انکے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں کیساتھ بات چیت میںگڈ گورننس، انفرااسٹرکچر کی ترقی اورعوامی مفاد پر مبنی جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات نے تربت بلوچستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینا اور بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے فوجی و سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو تقویت دینا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔آرمی چیف کو سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی جس میں خطرے کے تناظر اور فتنہ الہندستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نےوزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران گڈ گورننس، انفراسٹرکچر کی ترقی اور عوامی مفاد پر مبنی جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ سول ملٹری کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے کیلئے تمام اقدامات کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید