کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا،ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 43کے قریب ہفتہ کی سہ پہر سمندر میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔اطلاع پر پولیس اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچی اورایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔