کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ایسا ہم باہر سے سنتے ہیں کہ ٹیم میں اتحاد نہیں ہے گھر میں بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوجاتی ہیں۔ ٹیم کی باتیں ٹیم میں رہنی چاہئیں، باہر والوں کا اپنا پوائنٹ آف ویو ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔دبئی میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئینٹی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہماری ینگ ٹیم ہے، سب بلا خوف کرکٹ کھیلتے ہیں اس کا فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے کافی پہلے یہاں آگئے ہیں، تیاری کرنے کا اچھا موقع ملے گا، پہلا فوکس ٹرافی نیشن سیریز اور اس کے بعد ایشیا کپ پر توجہ مرکوز ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کیلئےبڑی پرفارمنس ہیں، تاہم جن کھلاڑیوں کو اس وقت ٹیم میں شامل کیا گیا، ہمیں ان کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے۔ دبئی میں اچھی پریکٹس کر رہے ہیں، ایشیا کپ کے بڑے میچ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز سے فائدہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ میں بھی شاید مستقبل میں ٹیم کا حصہ نہیں رہوں ، سب کو موقع ملنا چاہیے۔ بابر اور رضوان نے پاکستان کیلئے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ان شاءاللہ دوبارہ کھیلیں گے لیکن نوجوانوں کو بھی موقع ملنا چاہیے اور ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ ایشیا کپ میں ہونے والے بڑے میچ کیلئے بہت اچھی تیاری ہو رہی ہے ، تین ملکی سیریز بھی ایشیا کپ کی تیاری میں مدد گار ثابت ہو گی، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ۔شاہین نے کہا کہ ٹیم کا پہلا ٹارگٹ سہ ملکی سیریز اور پھر ایشیا کپ ہدف ہے ۔ٹیم میں اختلافات سے متعلق باتیں باہر سے سنتے ہیں ، ٹیم میں ایسا کچھ نہیں ہے ،ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ، پاکستان کو خوشیاں دینا ہے ۔