کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارجہ میں جمعے سے شروع ہونےوالے تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی ہفتے سے فروخت شروع ہوگئی۔ پاکستان،افغانستان اور متحدہ عر ب امارات کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ کے ٹکٹ آن لائن اور شارجہ اسٹیڈیم میں دستیاب ہیں۔پاکستان افغانستان کے افتتاحی میچ کےلئے اسٹیڈیم کے دروازے شام چار بجے کھول دیئے جائیں گے۔