کراچی( اسٹاف رپورٹر) جونیئر پیڈل ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا قومی ٹیم اگر رسائی رائونڈ جیتنے میں کامیاب رہی توجونیئرورلڈ کپ میں حصہ لے گی جو 26 ستمبر سے 5 اکتوبر تک اسپین میں کھیلا جائے گا ،رسائی رائونڈ26 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا،پاکستان کی 10 رکنی ٹیم تین مختلف کیٹگریز انڈر14، انڈر16اور انڈر 18 میں ایکشن میں دکھائی دے گی، انڈر14 میں اظہر احمد ،انصاراللہ شاکر،،محمد حارث اور ریان فیضان انڈر16 میں عثمان اللہ والا اور اشعر عثمان، انڈر18 میں سمیر زمان ،،میر ثاقب ،،ایان سعید اور محمد عمر قمر شامل ہیں پاکستان جونئیر پیڈل ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔