کراچی(اسٹاف رپورٹر) سید فاونڈیشن کے روح رواں اور کھیلوں کے منتظم سید وسیم ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کے پی کے میں سیلاب کے دوران متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کی مالی امداد کرنا چاہتی ہے۔سوات،بونیئر اور صوابی میں اگر کوئی کھلاڑی سیلاب سے متاثر ہوا ہے تو ہم اس کی ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔جنگ سے بات چیت میں وسیم ہاشمی نے کہا کہ اس وقت ہمارا ادارہ کئی بڑی فلاحی تنظیموں کے ساتھ کے پی،گلگت اور بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔