لاہور( نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت 27ویں ترمیم اور نئےصوبوں کے حوالے سے ’مکمل غیر سنجیدہ‘ ہے،سیاسی و معاشی استحکام کا حل موجود ، جب تک مذاکرات نہیں ہوں گے، معاملات حل نہیں ہوں گے، ڈائیلاگ اور گرفتاریوں یا عدالتی فیصلوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، جس تفتیشی کے پاس کیس ہوگا، گرفتاری اسی نے کرنی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء نے کہا کہ عدالتوں کا اختیار ہے اور پی ٹی آئی کو اپیل کا اختیار ہے، اگر عدالت سے ریلیف ملتا ہے تو ٹھیک، لیکن اگر خلاف فیصلہ آتا ہے تو تنقید آئینی و قانونی حدود میں رہ کر ہونی چاہیے،موجودہ حکومت اور مسلم لیگ (ن) نہ کسی کو بائی پاس کرے گی اور نہ کرنے دے گی، تمام باتیں سب کے سامنے ہوں گی اور اس پر کوئی قدغن یا پابندی قبول نہیں ہوگی، دو سال قبل میاں نواز شریف نے مینار پاکستان پر پوری قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کی چالیس سالہ سیاسی زندگی کا نچوڑ ہے کہ ملک کو بھنور سے نکالنے کے لیے تمام ادارے سر جوڑ کر بیٹھیں، اسی تسلسل میں اس سال یوم آزادی پر وزیراعظم نے میثاقِ استحکام پاکستان کا عنوان دیا ہے، جس میں سیاسی و معاشی استحکام کا حل موجود ہے اور یہ صرف ٹیبل پر بیٹھ کر ہی ممکن ہوگا، جب تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔