• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے راستے میں بنائی گئی تمام تعمیرات ہٹائی جائینگی، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دنیا کے آٹھ ممالک 85 فیصد ماحولیاتی تبدیلی کے ذمہ دار ہیں مگر نقصان پاکستان سمیت پوری دنیا اٹھا رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں زمین کی تقسیم کے وقت غریبوں اور پانی کی گزرگاہوں پر رہنے والوں کو بھی جگہ دی جانی چاہیے۔ جینوا میں پاکستان نے پلاسٹک کے خلاف قرار داد پیش کی جسے کئی ممالک نے سپورٹ کیا۔ وزیراعظم نے واضح کہا ہے کہ پانی کے راستے میں بنائی گئی تمام تعمیرات ہٹائی جائیں گی چاہے وہ طاقتور لوگوں کی ہی کیوں نہ ہوں۔ سیلاب کے بعد بجلی، سڑکوں، خوراک اور ادویات کی بحالی کے کام میں وفاق صوبوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ وہ جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے دو بڑے ممالک تقریباً چھالیس فیصد گرین ہائوس گیسز پیدا کررہے ہیں جن کی وجہ سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ان میں سے ایک ملک نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کسی بھی ذمہ داری کو قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے جبکہ دنیا میں جو آٹھ ممالک ستر فیصد ماحولیاتی تبدیلی کے ذمہ دار ہیں اور نقصان پوری دنیا کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید