• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے این ایف سی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) قومی مالیاتی کمیشن کی ازسرنو تشکیل کے بعد، وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے این ایف سی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا ہے تاکہ گیارھویں این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق رائے کے لیے مشاورت کا آغاز کیا جا سکے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز دی نیوز کو تصدیق کی کہ این ایف سی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ اجلاس بدھ کے روز منعقد ہونا تھا، تاہم بعد میں اسے جمعہ کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں دوبارہ تشکیل دیا ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور ہر صوبے کی نمائندگی کرنے والے چار ارکان شامل ہیں۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی قابل تقسیم محاصل میں سے وسائل کی تقسیم کے لیے صوبوں کا حصہ بڑھا کر 57.5 فیصد کر دیا گیا تھا، جبکہ مرکز کا حصہ 37.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید