ممبئی، (اے ایف پی) بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے ارب پتی انل امبانی کے خلاف اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی جانب سے مبینہ 29.29 ارب روپے (335 ملین ڈالر) کے فراڈ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ایس بی آئی کا الزام ہے کہ امبانی اور ان کی سابقہ کمپنی ریلائنس کمیونیکیشنز نے قرض کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔سی بی آئی نے ہفتہ کو امبانی کی رہائش گاہ اور ریلائنس کمیونیکیشنز سے منسلک مقامات پر چھاپے مارے۔ترجمان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ 10 سال پرانا ہے اور اُس وقت امبانی کمپنی کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔