کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قصر ناز میں 150سال پرانے بانیان کے درخت کی بحالی کی ہدایت کر دی جو شدید بارشوں اور تیز ہوا کے باعث گر گیا تھا،وزیر اعلیٰ ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری محکمہ جنگلات کو ہدایت کی ہے کہ بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ چیف کنزرویٹر جاوید مہر اور انکی ٹیم درخت کی بحالی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدیوں پرانے درخت نہ صرف ثقافتی ورثہ اور اجداد کی نشانی ہیں بلکہ ماحول کی حفاظت کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔ کلائیمیٹ چینج کے دور میں ہر پودا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ بانیان کا درخت، ٹری آف لائف، کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔