کراچی (اسٹاف رپورٹر)مون سون سسٹم کے اثرات شہر میں بدستور برقرار ہیں۔ تاہم تیز بارش کا زور ٹوٹ گیا ہے، ہفتے کو بھی شہر کے کئی علاقوں میں صبح سے رات تک ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ جاری رہا،نارتھ کراچی، سرجانی ٹائون،اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی ،ناظم آباد ،فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد،اورنگی ٹائون، پاک کالونی،گڈاپ ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ ایک سے دو روز تک زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔