• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی خدشات، بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد سیکورٹی خدشات کے باعث بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو سیکورٹی خدشات کے باعث ہفتے کے روز جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا اور بلوچستان جانے نہیں دیا گیا جس کے باعث ٹرین میں سوار بلوچستان کے مسافر مشکلات سے دو چارہو گئے مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین پر اس لئے سوار ہوتے ہیں کہ منزل مقصود تک پہنچیں گے لیکن سیکورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے بہانے جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا جاتا ہے جس کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید