جہانیاں ( آن لائن ) ربیع الاوّل کا چاند 24 اگست کو نظر آنے اور 5 ستمبر سے 7 ستمبر تک تین چھٹیوں کا امکان۔رویت ہلال کمیٹی اور محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاوّل کا چاند 24 اگست 2025 ( اتوار ) کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق 12 ربیع الاوّل 5 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی، اس دن عام تعطیل دی جائے گی۔ اس کے بعد 6 ستمبر بروز ہفتہ یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سرکاری تعطیل متوقع ہے، جبکہ 7 ستمبر بروز اتوار معمول کی ویک اینڈ چھٹی ہوگی۔ یوں عوام کو 5 ، 6 اور 7 ستمبر کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔