لاہور( جنگ نیوز) بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے،پانی کی سطح میں اضافے کے باعث پاکستانی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے کے سیلاب کے پیش نظر قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن میں دریا کے کنارے قائم آبادیوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پرپانی کابہاؤ 128509کیو سک اور ہیڈسلیمانکی پر 75 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔