اسلام آ باد ( نیوز ر پورٹر ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کسی بھی جگہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا چنانچہ یکم ربیع الاوّل 1447ہجری بروز منگل 26اگست کو ہوگی۔یہ اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ وزارت مذہبی امو ر نے کمیٹی کے اعلان کی روشنی میں با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ 12 ربیع الاول 6ستمبر بروز ہفتہ ہوگی ۔