اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )حکومت پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ کےخلاف اقدامات کے باوجود نئےمالی سال کے پہلے مہینے کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈمیں ماہانہ بنیادوں پر78فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جون 2025میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 5کروڑ 63لاکھ ڈالر، جولائی میں10کروڑ ڈالر سےتجاوز کرگئی، جبکہ گذشتہ ماہ جولائی میں سالانہ بنیادوں پرمجموعی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ3 فیصد اضافے کے بعد10 کروڑ ڈالرز سےتجاویز کر گئی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ گذشتہ ماہ جولائی میں مجموعی افغان ٹرانزٹ10 کروڑ ڈالرز سےتجاوز کر گئی جبکہ جون2025میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 5کروڑ63لاکھ ڈالرز تھا۔ تاہم جولائی2024میں مجموعی افغان ٹرانزٹ 9کروڑ 74لاکھ ڈالرز رکارڈ کی گئی تھی-