• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب کینال میں کٹاؤ اور نقصانات، کراچی کو سپلائی 40 ایم جی ڈی رہ گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )واپڈا کے زیر انتظام حب کینال میں کٹاؤ اور نقصانات،کراچی کو 100ایم جی ڈی کے بجائے سپلائی40ایم جی ڈی رہ گئی ضلع غربی، کیماڑی اور وسطی میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی واضح رہے چند روز قبل نئی حب کینال تعمیر کر کے کراچی کو مکمل کوٹہ کی فراہمی شروع کی گئی تھی واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمت کے لیے واپڈا حکام نے فوری اقدامات شروع کردیے ہیں نقصانات کی مرمت کے دوران مزید نقصان سے بچنے کے لیے واپڈا حکام نے حب ڈیم سے حب کینال میں پانی کے اخراج میں 60 فیصد کمی کی ہے اس حوالے سے چیف انجینئر بلک واٹر کارپوریشن سکند زرداری کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے باعث حب ڈیم سے کراچی کو معمول کے مطابق 100 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کرنے کے بجائے صرف 40 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا واپڈا حکام نے بتایا ہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح کی بحالی کے لیے اتوار کی شام 4 بجے تک کا وقت درکار ہوگا تاہم تاہم یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ حب ڈیم سے حب پمپنگ اسٹیشن تک پانی پہنچنے میں تقریباً 12 گھنٹے لگتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید